☁️
☁️
🏠🪜👳‍♂️

ملا اور مانگنے والا

جیسا سوال ویسا جواب۔

prepared by ABDUL WAJID
☀️🏠🗣️

ملا نصیر الدین اپنے گھر کی چھت پر کام کر رہے تھے۔ نیچے دروازے پر کسی نے دستک دی۔ ملا نے جھانک کر پوچھا: "کون ہے؟"

🚶‍♂️🤲🪜

نیچے ایک آدمی کھڑا تھا۔ اس نے کہا: "ذرا نیچے تشریف لائیں۔" ملا سارا کام چھوڑ کر سیڑھیاں اتر کر نیچے آئے۔

😠💬🆙

آدمی بولا: "اللہ کے نام پر کچھ دے دیں۔" ملا کو غصہ آیا کہ اس نے اوپر سے نیچے کیوں بلایا۔ انہوں نے کہا: "میرے ساتھ اوپر چھت پر چلو۔"

🤣🪜🙅‍♂️

انجام

جب وہ آدمی ہانپتا ہوا چھت پر پہنچا تو ملا نے اطمینان سے کہا: "معاف کرو بابا! میرے پاس کچھ نہیں ہے۔"

prepared by ABDUL WAJID